ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافہ ہونا چاہیے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کورونا وبا نے عالمی معیشت پر برے اثرات مرتب کیے ہیں لہٰذا اس سے نمٹنے کےلیے پوری دنیا کو اقدامات کرنے پڑیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وبا اور ترقی کے لیے سرمایہ کاری پر ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا نے عالمی معیشت پر برے اثرات مرتب کیے ہیں، اس وبا سے نمٹنے کےلیے پوری دنیا کو اقدامات کرنے پڑیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے مل کر نمٹنا ہے، اس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی اور ہماری برآمدات بھی متاثر ہوئیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، پاکستان میں کورونا کے باعث غریب افراد زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ہم برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم سیاحت کے فروغ پر کام کررہے ہیں، ہم ترسیلات کی رقوم پر توجہ دے رہے ہیں، دنیا بھر کے ممالک کے کورونا بجٹ کا موازنہ کیا جائے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جی 20 ممالک کی قرضوں میں آسانیوں کے اقدامات خوش آئند ہیں، اجلاس کے انعقاد پر جیمیکا، کینیڈا اور سیکریٹری جنرل یو این کے شکرگزارہیں، نائیجیریا ، ایتھوپیا اور مصر کو پاکستان جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں، ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔