برطانیہ میں لاکھوں افراد روزگار سے محروم
لندن: برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے باعث ہوگئے ملک میں مارچ اور مئی کے درمیان لاکھوں افراد لاک ڈاؤن سے متاثر ہوئے۔ برطانوی ادارہ شمارات کے مطابق ملک میں مارچ اور مئی کے درمیان 6 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے، جبکہ لاک ڈاؤن سے نو ملین افراد کی آمدن متاثر ہوئی، بے روزگاری کے حقیقی اثرات اکتوبر تک سامنے آئیں گے۔ جس میں مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔گزشتہ دونوں برطانوی قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث برطانوی معیشت 20.4فیصد تک گرگئی، ملکی معیشت پہلی بار ایسی بدترین صورت حال کا شکار ہوئی ہے۔معاشی ترقی کی شرح میں ماضی کی نسبت تین گنا معاشی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں کروناوائرس کے کیسز ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرچکے ہیں۔