برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو
لندن : برطانوی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کرنے کا اعلان کردیا۔
برطانوی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے ذریعے مریضوں سے ملنے والے تمام افراد کو ٹریس کیا جا سکے گا۔ وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے ذریعے لوگوں کی زندگیاں تبدیل ہو جائیں گی تاہم برطانوی سائینسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اس کے ذریعے صرف پندرہ فیصد انفیکشن کنٹرول ہونے کا امکان ہے۔بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اس نظام کے لاگو ہونے کے ساتھ ہی کرونا کی علامات ظاہر ہونے والے تمام افراد بھی سات روز کیلئے آئسولیشن میں جانے کی بجائے فوری ٹیسٹ کرا سکیں گے۔