برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، وطن واپسی کا بندوبست ہوگیا

لندن: انگلستان میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، پی آئی اے نے کل سے جزوی آپریشن بحال کردیا، یکطرفہ رعایتی کرایہ ایک لاکھ 10 ہزار روپے یا 525 پاؤنڈ مقرر۔
قومی ایئرلائن کل سے روزانہ لاہور اور اسلام آباد سے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے پروازیں چلائے گی، فلائٹس کا مقصد دونوں ملکوں میں پھنسے شہریوں کو وطن واپس پہنچانا ہے، پی آئی اے نے قومی مفاد میں فوری طور پر اپنی خدمات فراہم کردیں، اجازت تمام حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد کی یقین دہانی پر دی گئی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اور عوام کے پرزور اسرار پر خصوصی رعایت بھی متعارف کروا دی، یکطرفہ رعایتی کرایہ ایک لاکھ 10 ہزار روپے یا 525 پائونڈ ہوگا، پروازوں پر پہلے سے بکنگ رکھنے والے مسافروں کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا تاہم نئی بکنگ کروانے والے مسافر فوری پی آئی اے کی ویب سائٹ یا دفاتر سے رجوع کریں گے۔
قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پروازیں آج سے بکنگ کے لیے دستیاب ہیں، بکنگ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جائیں گی، پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی وجہ سے کم از کم سفری وقت اور ٹرانزٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کا وائرس سے پچاؤ کے امکانات سب سے زیادہ ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔