برطانیہ، کورونا وائرس کی ایک نئی قسم دریافت
برطانیہ میں حالیہ دونوں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم دریافت ہوئی ہے، اس حوالے سے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر تیزی سے پھیل سکتی ہے۔ تاہم ماہرین کو خدشہ ہے کہ یہ نئی دریافت بھیانک ہوسکتی ہے جو برطانیہ کے مختلف علاقوں میں تیزی سے پھیل بھی رہی ہے۔تفصِلات کے مطابق جنوبی برطانیہ میں اس نئی بیماری کے 1 ہزار کیسز رپورٹ بھی ہوچکے ہیں۔ طبی ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ نئی بیماری کوروناوائرس میں میوٹیشن عمل کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے، لیکن اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاہم سائنس دان ابھی نئی قسم کی اصل جڑ تک نہیں پہنچ سکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی نئی قسم ایک ایسے وقت میں سامنے آئی کہ جب برطانیہ میں وبا کے خلاف ویکسی نیشن کا آغاز کیا جاچکا ہے۔