باسط کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا انتخاب عالم نے بتایا، عارف عباسی

کراچی: پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو عارف عباسی کا کہنا ہے کہ 1994ء میں سری لنکا کے دورے سے واپسی پر ٹیم منیجر انتخاب عالم نے بتایا کہ باسط علی میچ فکسنگ میں ملوث ہے، اعتراف کرکے معافی بھی مانگی ہے ، لیکن منیجر کی رپورٹ میں اس کا ذکر نہیں کیا، جس پر میں انتخاب عالم سے سخت ناراض ہوا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو عارف عباسی نے انکشاف کیا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی میچ فکسنگ میں ملوث تھے، یہ بات انہیں منیجر انتخاب عالم نے بتائی تھی۔عارف عباسی نے کہا کہ وہ 13سال کرکٹ بورڈ سے وابستہ رہے، سابق کپتان سلیم ملک کو کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے، یہ سمجھ سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلین کرکٹر شین وارن، مارک وا اور ٹم مے نے سلیم ملک پر فکسنگ کے الزامات لگائے جو غلط ثابت ہوئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔