اندرون ملک پروازیں: بندش میں مزید 16 روز کی توسیع

حکومت پاکستان نے اندرون ملک پروازوں کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا بحران کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، اندرون و بیرون ملک پروازیں گزشتہ ماہ سے بند ہیں، اب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
قبل ازیں بین الاقوامی فضائی آپریشن میں 15 مئی، جب کہ اندرون ملک فضائی آپریشن میں 13 مئی تک توسیع کی گئی تھی، مگر اب اندرون ملک پروازوں کی بندش میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنا حاصل ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔