امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ

راولپنڈی: امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں کے درمیان مشترکہ تعاون اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پینٹاگون جوناتھن ہوف مین نے کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں تعاون پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور تعریف کی۔ مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔