اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان شرکت اقتدار کا معاہدہ طے پاگیا

کابل: افغان صدر اشرف غنی اور ان کے سیاسی حریف عبداللہ عبداللہ کے درمیان شرکت اقتدار کا معاہدہ طے پاگیا۔
صدر اشرف غنی کے ترجمان کی ٹویٹ کے مطابق اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے معاہدے پر دستخط کردیے، یہ لگاتا دوسرا موقع ہے، جب دونوں سیاست داں اقتدار میں شراکت دار ہوں گے۔
معاہدے کے مطابق عبداللہ عبداللہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی افغان قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ ہوں گے، ان کی ٹیم کے ارکان کو کابینہ میں بھی شامل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گذشتہ ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں عبداللہ عبداللہ کو شکست ہوئی تھی، لیکن انھوں نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا اور صدر کی حیثیت سے حلف اٹھاتے ہوئے اشرف غنی کے مقابلے میں متوازی حکومت قائم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
خیال رہے کہ عبداللہ عبداللہ اشرف غنی کے ساتھ گذشتہ دور حکومت میں بھی ایک معاہدے کے تحت اقتدار میں شریک تھے، تب انھیں افغان چیف ایگزیکٹو کا عہدہ حاصل تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔