اسٹیل مل ملازمین کا ملازمت سے فارغ کیے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع

کراچی: ملازمت سے فارغ کیے جانے کے خلاف پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
پاکستان اسٹیل کے 9350 ملازمین نے ملازمت سے نکالے جانے پر سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے 2006 میں پاکستان اسٹیل کی نج کاری کے لیے اصول وضع کیے تھے۔
ملازمین کی جانب سے درخواست کی فوری سماعت کی بھی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
اسٹیل مل ملازمین کی درخواست پر عدالت عالیہ کا 2 رکنی بینچ پیر کو سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل مل کے 9100 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی اصولی منظوری دی تھی۔
اجلاس میں ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ گولڈن ہینڈشیک لینے والے ملازمین کو تمام واجبات فوری ادا کیے جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔