یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتیں بڑھانے کی سمری تیار

وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتیں بڑھانے کی سمری تیارکرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 9 روپے فی کلو مہنگی کرنے کی تجویز ہے اور چینی کی قیمت 68 روپے سے بڑھا کر 77 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 60 روپے مہنگا کرکے 860 روپے کرنے کی تجویز ہے جب کہ گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھاکر 180 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔یاد رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بنیادی اشیائے خور ونوش مہنگا کرنے کا فیصلہ کل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔