ہر سال یوم تکبیر نواز شریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستان سناتا ہے، مریم نواز

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی مشکل اور کوئی قربانی نہ کبھی پہلے نواز شریف کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ بنی اور نہ ان شاء اللہ آئندہ بنے گی۔
پاکستان کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے 22 برس مکمل ہونے پر اپنی ٹوئٹ میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ یوم تکبیر ہر سال نواز شریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستان سناتا ہے۔ وہ داستان جو وفاؤں سے شروع ہو کر جعلی سزاؤں پر ختم ہوتی ہے، مگر سلام ہے نواز شریف پر کہ کوئی مشکل اور کوئی قربانی نہ کبھی پہلے ان کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ بنی اور نہ ان شاء اللہ آئندہ بنے گی۔
اپنی ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پوچھو اس دھرتی کی مٹی کے اِک اِک ذرے سے، اس کے دریاؤں میں بہتے پانیوں کی ایک ایک بوند سے کہ کون ہے جس نے اس چمن کو سنوارا ہے، اس کی سرحدوں کو اور آسمانوں کو ناقابلِ تسخیر بنایا ہے۔ وہ کون ہے جو سب قربان کرکے بھی عہد ِوفا نبھارہا ہے اور نبھاتا رہے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔