کیا پاکستان کورونا سے نمٹنے میں ناکام رہا؟
ہانگ کانگ: ہانگ کانگ کے اسٹڈی گروپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مشکلات کے شکار ممالک میں پاکستان کو ایشیا اور بحرالکاہل کا چوتھا ملک قرار دیا ہے۔
ہانگ کانگ کے اسٹڈی گروپ نے ممالک کی درجہ بندی کی تیاری میں وبا سے نمٹنے کے لیے طبی وسائل کے استعمال، قرنطینہ کی سہولتوں، وائرس کی تشخیص کی صلاحیت اور معاشی نقصانات کی رفتار کو معیار بنایا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کورونا سے کم نقصان اٹھانے والے ممالک میں سرفہرست ہے جب کہ دوسرے نمبر پر جرمنی اور تیسرے نمبر پر اسرائیل ہے۔
فہرست میں چین کا ساتواں، نیوزی لینڈ کا 9، جنوبی کوریا 10، سعودی عرب 17، ترکی 37، بھارت 56، امریکا 58، برطانیہ 68 اور بنگلادیش کا 84 واں نمبر ہے۔
200 خطوں اور ممالک کی اس رپورٹ میں پاکستان کا نمبر 148 ہے۔ رپورٹ میں خطوں کے حساب سے ملکوں کا سیفٹی اسکور جاری کیا گیا ہے۔
ایشیا اینڈ پیسیفک ریجن میں سب سے زیادہ سیفٹی اسکور سنگاپور کا ہے، پاکستان کا سیفٹی اسکور 370، بھارت کا اسکور 535 اور بنگلادیش کا 482 بتایا گیا ہے تاہم خطے کا سب سے کم سیفٹی اسکور افغانستان کا 310 ہے۔