کورونا وائرس کے بعدچوہوں سے پھیلنے والے لاسابخار نے سر اٹھالیا
دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس تباہی مچا رہا ہے وہیں دیگر بیماریاں بھی حملہ آور ہورہی ہیں، نائیجیریا میں کورونا وائرس کے بعد اب ” لاسا بخار” سے 5 ہفتوں میں 39 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ باوچی کے صوبائی ہیلتھ کمیشنر ڈاکٹر علیو مائیگورو کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں حالیہ 5 ہفتوں کے دوران 342 مریضوں میں لاسا بخار کی تشخیص ہوئی جن میں سے 39 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکومت نےبیماری کےمفت علاج کی مہم شروع کردی ہے ۔قبل ازیں نائیجیرین کی حکومت نےگزشتہ سال 2019 میں بھی لاسا بخار کی وجہ سے ہنگامی حالات کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ بیماری چوہے کے فُضلے کو چھُونے سےپھیلتی ہے اور کورونا وائرس کی طرح ایک انسان سےدوسرے انسان میں منتقل ہوتی اور مریض میں خونی بخار کا سبب بنتی ہے جو جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔