کورونا بحران، 30 لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وبا کے باعث ملک میں 30 لاکھ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا کہ کورونا سے قبل جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 3.24 فیصد تھا جب کہ مالی سال 20-2019 میں 0.4 فیصد کی منفی شرح نمو رہی، رواں مالی سال اپریل سے جون تک ایف بی آر کے ریونیو میں 700 سے 900 ارب روپے تک کمی ہوگی، اس طرح ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو 3905 ارب روپے تک گرسکتا ہے، مالی خسارہ 7.5 فیصد سے بڑھ کر 9.4 فیصد ہوجائے گا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کورونا بحران کے باعث غربت کی شرح 24.3 فیصد سے بڑھ کر 33.5 فیصد ہوجائے گی، پاکستان کی برآمدات کم ہوکر 21.22 ارب ڈالرز رہیں گی جب کہ بیرون ملک کام کرنے والے مزدوروں کی ترسیلات میں 2 ارب ڈالرز کی کمی ہوگی۔ کورونا بحران کے باعث 30 لاکھ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔