کراچی:صبح اور شام کے اوقات میں بوندا باندی کا بھی امکان
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج مطلع مکمل و جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، صبح اور شام کے اوقات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔اس وقت شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں 12 تا 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع مکمل و جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، صبح اور شام کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے
۔دوسری جانب ماہرین موسمیات کی جانب سے جلد ملک میں بارشوں کے سسٹم کے داخل ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 11 جون سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ بارشوں کا یہ سلسلہ 11 جون سے 14 جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی خیبر پختو نخوا اورشمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواوئوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسائے گا۔