پی ایس ایل، اچھی کرکٹ پیش نہ کرسکے، سرفراز احمد
لاہور: پی ایس ایل کے پچھلے چار ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بہترین کارکردگی پیش کر رکھی ہے، لیکن اس بار دفاعی چیمپئن ہونے کے باوجود گلیڈی ایٹرز وہ کھیل نہ دکھاسکے جو ان کا خاصا ہے۔ نتیجتاً یہ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔ مایوس کُن کارکردگی کا اعتراف ان کے کپتان سرفراز احمد نے بھی کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ اس بار اچھی کرکٹ پیش کرنے میں ناکام رہے، تاہم پُرامید ہیں کہ اپنے بقیہ دو مقابلوں میں عمدہ کارکردگی پیش کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کے نہ ہونے کا بھی ہمیں خاصا نقصان ہوا۔
ہمیں نسیم شاہ اور حسنین کی صورت تیز اور باصلاحیت گیند بازوں کا ساتھ ضرور حاصل ہے، لیکن وہ اب تک بہتر کارکردگی دکھا نہیں سکے۔ سابق قومی کپتان مایوس نہیں۔ سرفراز احمد آج ملتان سلطان کے خلاف میچ جیتنے کے لیے پُرعزم نظر آتے ہیں، جس میں شکست کی صورت میں گلیڈی ایٹرز کا اخراج یقینی ہے