پاکستان، کورونا سے اموات 11 ہزار746 تک جا پہنچی

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار220 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 365 ہوگئی جبکہ اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ47ہزار 648 تک جاپہنچی تفصیلات کے مطابق ایک ہزار881 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں اور کوروناکے5لاکھ 2ہزار537مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ این سی او سی کی مطابق ملک میں 24گھنٹےمیں مزید63 کورونا مریضوں کا انتقال ہوا جس سے کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 746 ہوگئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔