ٹرمپ کورونا پر سیاست کر کے دوبارہ صدر بننے کے خواہش مند

واشنگٹن: امریکی صدر نے ایک بار پھر کورونا وائرس کو بنیاد بنا کر سیاست شروع کردی اور عوام کو یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد وائرس پھیلانے والے ملک سے نمٹیں گے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اوکلاہوما کے علاقے ٹوسالا اپنی پہلی الیکشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایک بار پھر وائرس پھیلانے کا ذمہ دار چین کو قرار دیا۔ خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کی وجہ سے دنیا بھر میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد لوگ مارے گئے جبکہ 85 لاکھ سے زائد متاثر بھی ہوئے ہیں۔ چین کے شہر ووہان میں گزشتہ برس دسمبر سے یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا مگر چینی حکام نے اس بات کو چھپایا جس کی وجہ سے آج دنیا کو خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔
اس سے قبل وائٹ ہاؤس انتظامیہ اور امریکی صدر نے کورونا کو ووہان وائرس کا نام دیا اور وجہ بیان کی تھی کہ یہ جس شہر سے اٹھا اسے وہیں کے نام کی شناخت ملنی چاہیے۔ یاد رہے کہ امریکا میں اب تک کورونا سے 23 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کر گئی

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔