وفاقی حکومت کا ملکی معیشت کیلئے ضروری صنعتوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس منعقد،اجلاس میں وفاقی وزراء برائے توانائی، خوراک، معاشی امور، اور صوبوں کے نمائندوں کی شرکت،اجلاس میں کورونا وبا کے پیش نظر ملکی معاشی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملکی معیشت کیلئے ضروری صنعتوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کو کھانے پینے کی اشیاء ،ادویات اور انڈسٹری کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،بند نہ ہونے والی ضروری صنعتوں کے مزدوروں کیلئے احتیاطی تدابیر تشکیل دی جائیں گی، انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے تعاون سے ان ہدایات کو لاگو کیا جائے گا۔ کورونا وائرس پر وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اس موقع پروفاقی وزراء برائے توانائی، خوراک، معاشی امور، اور صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔کورونا وبا کے پیش نظر ملکی معاشی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں جزوی لاک ڈاؤن کے پیش نظر ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ عوام کو کھانے پینے کی اشیاء فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا،ادویات کی فراہمی اور انڈسٹری کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بند نہ ہونے والی ضروری صنعتوں کے مزدوروں کیلئے احتیاطی تدابیر تشکیل دی جائیں گی،انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے تعاون سے ان ہدایات کو لاگو کیا جائے گا۔ اسد عمر نے کہا کہ کورونا وبا کے پیشِ نظر صنعتوں کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کیلئے وزارت صنعت اقدامات کرے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ حتمی منظوری کے لئے ، قومی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔