وزیراعظم سے وزیراطلاعات ومعاون خصوصی اطلاعات کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم سے وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی اطلاعات لیفٹننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائد ایوان سینیٹ سینیٹر شبلی فراز کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے شبلی فراز اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔
دوسری جانب شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو ذمے داریاں دی ہیں کوشش ہے اچھے طریقے سے نبھاؤں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔