منی لانڈرنگ کیس، شہباز کے خلاف نیب رپورٹ اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے نیب کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔
نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز شریف خاندان کے اثاثے بنانے کے ذرائع نامعلوم، جعلی اور خیالی ہیں، 1990 میں شہباز شریف خاندان کے کل اثاثے 20 لاکھ کے قریب تھے، 1997 میں وزیراعلیٰ بننے کے بعد خاندان کے اثاثے ساڑھے 3 کروڑ تک پہنچ گئے، 2003 میں شہباز شریف اور بیٹوں نے پہلی بار الگ الگ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2003 میں شہباز شریف کی فیملی کے اثاثے 4 کروڑ سے زائد ہوگئے، 2004 سے 2008 تک حمزہ شہباز کے علاہ کسی فرد نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، 2009 میں شہباز شریف خاندان کے اثاثے ایک ارب کے قریب پہنچ گئے، 2018 میں شہباز شریف خاندان کے اثاثوں کی کل مالیت 7 ارب سے تجاوز کر گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔