مصر نے ویزہ فیس انتہائی کم کردی

مصری حکومت نے 25 ڈالر ویزہ فیس مقرر کردی تاہم جی سی سی کے ممالک کے شہریوں سے یہ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیاحت کی غرض سے مصر کا رخ کرنے والے تمام ممالک کے شہریوں کو مصر میں داخل ہونے کے لیے 25 ڈالر ویزہ فیس ادا کرنی ہوگی تاہم شرم الشیخ فیس سے مستثنیٰ ہے۔عرب ادارہ سیاحت کے سربراہ ڈاکٹر بندر آل فھید کا کہنا تھا کہ مصر نے جن ممالک کے ساتھ دو طرفہ معاہدہ کر رکھا ہے ان کے شہریوں کو ویزہ فیس میں چھوٹ دی گئی ہے۔عرب ادارہ سیاحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام عرب ممالک عرب سیاحوں کو  سہولتیں فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ عرب ممالک چاہتے ہیں کہ عرب شہری ایک دوسرے کے یہاں آئیں اور بین العرب سیاحت کو فروغ دیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔