مالی میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ، 3 امن اہلکار ہلاک چار زخمی

بماکو: مالی میں نامعلوم مسلح افراد کا اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ،نتیجتاً 3 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک مالی کے علاقے کیڈال میں امن کی بحالی پر مامور اقوام متحدہ کے ’پیس میکرز‘ کی گاڑی پر شدت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں 3 امن نمائندے ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، تاحال کسی انتہا پسند گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی گئی اور مالی میں امن کی بحالی کے لیے کاوشوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
یاد رہے کہ مالی کا شمار دنیا کے غریب ترین مالک میں ہوتا ہے جہاں کئی علیحدگی پسند اور متشدد گروہ عسکری کارروائیوں میں مصروف ہیں تاہم اقوام متحدہ کی تنصیبات پر شدت پسند گروپ القاعدہ المغرب ملوث رہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔