لاک ڈاؤن کے بعد بارسلونا کی میدان میں واپسی، میسی کی شاندار کارکردگی

بارسلونا: فٹ بال کی دُنیا کے سپراسٹار لیونل میسی نے بارسلونا کی کورونا لاک ڈاؤن کے بعد میدان میں واپسی کو یادگار بنادیا۔
بارسلونا نے اسپینش لیگ میں رئیل مالورکا کو 4-0 سے شکست دی، میسی نے ناصرف ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا بلکہ 2 گولز میں معاونت بھی کی، ٹیبل میں ٹاپ پر موجود بارسلونا کے 28 گیمز میں پوائنٹس کی تعداد 61 ہوچکی، اسے اپنے قریب ترین حریف رئیل میڈرڈ پر 5 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔