لاک ڈاؤن ختم ہونے تک ٹرانسپورٹ کو چلنے کی اجازت نہیں، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

کراچی: سندھ حکومت کا انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کو لاک ڈاؤن ختم ہونے تک چلنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان ، وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے تک ٹرانسپورٹ کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ٹرانسپورٹرز کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ انٹر اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ہی سڑکوں پر آسکے گی اور ٹرانسپورٹرز نے بھی یقین دہانی کرائی کہ جب حکومت لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرے گی، اسی وقت ٹرانسپورٹ سڑکوں پرلائیں گے۔
اویس شاہ کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز نے بہت مشکل حالات میں سندھ حکومت کا ساتھ دیا، بہت جلد ٹرانسپورٹرز کے لیے اچھےاعلانات کریں گے، حکومت نے ہر سیکٹر کا خیال رکھا ہے اور ٹرانسپورٹرز کو بھی ریلیف دیا جائے گا، ٹرانسپورٹرز کے تمام مطا لبات سندھ کابینہ میں پیش کریں گے اور صوبائی حکومت ٹرانسپورٹرز کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے آپریشن کو بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں تاہم گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی ایس او پی کے تحت چلنا ہوگا، لاک ڈاؤن کے دوران بھی گڈز ٹرانسپورٹ کو جاری رکھا اور انہوں نے ذمے داری کا مظاہرہ کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔