عالمی مالیاتی اداروں سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر موصول
اسلام آباد: وطن عزیز کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے۔
بینک دولت پاکستان نے تصدیق کی کہ پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالر مل گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 50 کروڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک اور 50 کروڑ ڈالر عالمی بینک سے موصول ہوئے ہیں۔