شہباز شریف پر عوام کی خدمت کرنے کا فرد جرم عائد ہے، مریم اورنگزیب
مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام شہباز شریف پر نیب نیازی گھٹ جوڑ کی فرد جرم عائد کرنے کو مسترد کرتی ہے ،شہباز شریف پر فرد جرم لگانا ضروری ہے کیونکہ سلیکٹڈ ٹولہ ہر محاذ پر ناکام ہوچکا ہے ،شہباز شریف پر فرد جرم لگانا ضروری ہے تاکہ مہنگائی کی بات نہ ہو،فرد جرم لگانا ضروری ہے تاکہ سقوط کشمیر کی بات نہ ہو،عوام ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دینے والے جھوٹے ووٹ چوروں پر فرد جرم عائد کر چکی ہے، انھوں نے کہا کہ یہ کرپشن پر نہیں بلکہ شہباز شریف پر پنجاب اور عوام کی خدمت کرنے کی فرد جرم ہے، ان کا کہنا تھا کہ آٹا چینی چوروں ،بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈوں ،فارن فنڈنگ کیس، 23 خفیہ اکائونٹس ،ہیلی کاپٹر، مالم جبہ، بلین ٹری سونامی کیس میں فرد جرم کیوں عائد نہیں ہوتی۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عوام ووٹ آٹا چینی دوائی چور نالائق اور نااہلوں پر فردجرم عائد کر چکی ہے،عوام مہنگائی 3 فیصد سے 15 فیصد کرنے والے چوروں پر فرد جرم عائد کر چکی۔