سندھ: گلے مل کر عید کی مبارک باد دینے پر پابندی کا فیصلہ
کراچی: سندھ حکومت نے گلے مل کر عید کی مبارک باد دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے عید کے لیے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے پر بھی غور شروع کرتے ہوئے شہریوں کو عید منانے آبائی علاقوں میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لوگوں کو گلے مل کر عید مبارک نہیں دینی چاہیے جب کہ عید نماز کے لیے بڑے اجتماعات پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔
ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ عید نماز کے لیے سندھ حکومت ایس او پیز جاری کرے گی، انہی ایس او پیز کے تحت عید نماز اور بڑے اجتماعات ہو سکیں گے۔ عید منانے کے لیے لوگ اپنے آبائی علاقوں میں نہ جائیں، جو لوگ جہاں ہیں وہیں عید منائیں۔