سندھ اسمبلی کے رکن اور اہل خانہ کورونا میں مبتلا

کراچی: رکن سندھ اسمبلی اور امیر جماعت اسلامی ضلع کراچی جنوبی سید عبدالرشید کے گھر کے 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
سندھ اسمبلی کے رکن عبدالرشید میں 23 اپریل کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور اب ان کی اہلیہ، والدہ، تین بچوں اور بہن سمیت گھر کے 8 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت آگئی ہے۔
عبدالرشید نے نجی ٹی وی کو ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ تمام افراد کی طبیعت بہتر ہے، کسی کو کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، تین بچوں کی عمریں چھ، آٹھ اور بارہ برس ہے۔
عبدالرشید نے گزشتہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا اور کامیاب ہوئے تھے۔ وہ جماعت اسلامی کے سرکردہ کارکن اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے انتہائی فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔