زمین سے قریب ترین بلیک ہول دریافت
چلی: فلکیات دانوں نے اب تک کی تاریخ میں زمین سے قریب ترین بلیک ہول دریافت کیا ہے جو ہمارے نظامِ شمسی سے صرف ایک ہزار نوری سال کے فاصلے پر ہے۔
یورپی سدرن رصدگاہ (آبزرویٹری) کے سائنس دانوں اور دیگر اداروں کے ماہرین نے یہ بلیک ہول دریافت کیا، جس کے گرد دو ستارے محض آنکھوں سے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ ماہرین نے انہی دو ستاروں کو ایم پی جی، ای ایس او 2.2 قطر دوربین سے دیکھا ہے۔ یہ دوربین لاسیلا آبزوریٹری کے نام سے چلی میں قائم ہے، لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ یہ تو ایک جھلک ہے اور ایسے کئی بلیک ہول مستقبل میں دریافت کیے جاسکیں گے۔