کرونا وائرس کا پہلا مریض اسپتال سے ڈسچارج
کراچی : کرونا وائرس سے جنگ میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، پاکستان میں کرونا وائرس کے پہلے مریض کو صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی اسپتال میں زیر علاج 22 سالہ طالب علم یحییٰ جعفری کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے مریض کے صحت یابی سے متعلق اعلان کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہو گیا ہے۔ علاج کے بعد مریض کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔
محکمہ صحت سندھ نے مریض کی صحت یابی کی تصدیق کر دی۔