روئیتِ ہلال اور سائنسی ٹیکنولوجی

سہیر عارف

روئیتِ ہلال کی اہمیت صرف اسلام میں ہی نہیں بلکہ پرانے زمانے میں یہ ہر شخص کی ضرورت رہا ہے، لیکن صرف اسلام ہی ایسا دین ہے جس پر لوگوں کی اکثریت عَملی طور پر عمل کر رہی ہے.
روئیتِ ہلال اسلام کے اُن اعمال میں سے ہے جس کی ضرورت اِس جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے دور میں نظر نہیں آتی، کیونکہ پہلے لوگوں کے پاس کوئی جدید زرائع موجود نہیں تھے اِس لیئے اُس دور میں وہ لوگ مہینہ، تاریخ، دن اور وقت معلوم کرنے کے لئیے چاند اور سورج سے اندازہ لگاتے تھے، اور اسلام میں مہینوں اور تاریخ کا تعین چاند سے کیا جاتا ہے، اسلام کے کچھ مہینے ایسے ہیں جن کو عَملی طور پر منایا جاتا ہے اور رمضان المبارک بھی اُن ہی میں سے ہے، اس لیئے کچھ معتبر اور زمّہ دار عُلماء اِن مہینوں کے شروع ہونے سے چند دن پہلے سے روئیتِ حلال کے لیئے جمع ہوجاتے ہیں اور یہ سلسلہ نبی پاک صل اللہ علیہ والہ وسلم کے دور سے چلا آرہا ہے.

روئیت اپنے اپنے علاقے کے حساب سے ہوتی ہے، مطلب اگر سعودیہ عرب میں چاند دِکھ جائے تو اِس کا یہ مطلب نہیں کہ تمام مسلمان وہاں کے مطابق روزہ رکھینگے یا عید منائیں گے، بلکہ جو جہاں رہتا ہے اُس کو وہیں کی روئیت کے مطابق چلنا پڑے گا.
لیکن اب کیونکہ سائنس نے بہت ترقی کر لی ہے تو ہم مہینہ اور تاریخ کا تعین ٹیکنالوجی کے ذریعہ سے کر سکتے ہیں، اِسی بنیاد پر غیر مسلم مسلمانوں پر اعتراض کرتے ہیں کہ مسلمان قوم ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے بجائے خود روئیتِ ہلال کے لیئے جمع ہو کر اپنا وقت ضائع کرتے ہیں اور کچھ ماڈرن مسلمان بھی روئیتِ ہلال کے مخالف ہیں.
اور پاکستان میں یہ بات کچھ سالوں سے دیکھنے میں آئی ہے کی ماڈرن مسلمانوں اور عُلماءِ کرام کے مابین روئیتِ ہلال پر اختلاف جاری ہے.


یہ بات بلکل صحیح ہے کہ روئیتِ ہلال اور اِس جیسے اور معاملات اب ٹیکنالوجی کے ذدیعہ معلوم کئیے جا سکتے ہیں اور بعض اوقات روئیتِ ہلال  میں ابر آلود صاف نہ ہونے کی وجہ سے مسئلہ مسائل کا سامنا ہوتا ہے. لیکن روئیتِ ہلال ایک سنّت عَمل ہے، ہم ویسے ہی اسلامی طریقوں سے بہت دور ہیں تو اِس روئیتِ ہلال کو ختم کرنے سے ہم ایک اور سنّت سے دور ہوجائینگے.
لہذا روئیتِ ہلال کا عَمل اُسی طرح ہونا چاہیئے جس طرح نبی پاک صل اللہ علیہ والہ وسلم کے دور سے ہوتا چلا آرہا ہے اور اِس میں ہمیں سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد بھی حاصل کرنی چاہیئے تاکہ غلطی کا کوئی اندیشہ باقی نہ رہے.

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔