رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی کی شرح 7 فیصد بڑھ گئی
اسلام آباد: وطن عزیز میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان شروع ہوگیا۔
وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارمیں بتایا گیا ہے کہ 23 اپریل 2020 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ (ایس پی آئی) کے لحاظ سے گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح7.90 فیصد رہی ہے تاہم اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلہ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.62 فیصد اضافہ ہوا۔