دو بھارتی جاسوس گلگت بلتستان سے گرفتار
گلگت: سکیورٹی فورسز نے دو بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کردہ بھارتی جاسوسوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔
اس موقع پر سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) مرزا حسن کا کہنا تھا بھارتی جاسوس کی شناخت مشتاق وانی اور فیروز احمد لون کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے زبردستی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کراس کرایا تھا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق جاسوسوں نے بھارتی عزائم سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں، جنھیں جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔