دنیا،چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 600 افراد ہلاک

کورونا کی دوسری لہر سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 600 افراد ہلاک جبکہ 4 لاکھ 85 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔یہ مہلک وائرس اب تک دنیا کے 216 ممالک میں 5 کروڑ 13 لاکھ 39 ہزار انسانوں کو متاثر کر چکا ہے۔ اس وائرس سے اب تک امریکا میں 2 لاکھ 44 ہزار افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 22 ہزار ہے،دوسری جانب بھارت تاحال کیسسز کے حوالے سے بدستور دوسرا ملک ہے،ایک دن میں مزید 37 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے،برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 62 ہزار 600 ہوگئی ہیں جبکہ روس میں وائرس سے اموات 31 ہزار زائد ہوچکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔