دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 66 لاکھ 88 ہزار 938 ہے جبکہ ان میں سے 61 ہزار 505 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ 1 کروڑ 68 لاکھ 97 ہزار 85 کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 86 ہزار 23 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 8 لاکھ 12 ہزار 527 ہوگئی۔

کورونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں اب تک کرونا وائرس سے 1 لاکھ 80 ہزار 604 اموات ہوچکی ہیں۔اب تک امریکا میں کرونا وائرس کے 58 لاکھ 74 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 26 ہزار 479 ہے۔امریکا میں زیر علاج 16 ہزار 717 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں 31 لاکھ 67 ہزار 63 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کیسز کے لحاظ سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔ جہاں وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 772 ہوچکی ہے، تیسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں مجموعی کیسز کی تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، اب تک بھارت میں کورونا وائرس سے 57 ہزار 692 اموات ہوچکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔