حکومت کورونا سے متعلق عوام سے حقائق نہ چھپائے ، شہباز شریف
اسلام آباد:اکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق قوم کو اصل صورتحال بتائی جائے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حقائق چھپانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، قوم کو اصل صورتحال بتائی جائے، تمام ڈیٹا قوم کے سامنے لایا جائے کہ کتنے لوگوں کی اسکریننگ ہوئی اور کتنے افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو بچانے اور محفوظ بنانے میں کورونا وائرس کی نگرانی اور بچاؤ کی کلیدی اہمیت ہے، اسپتالوں سے کورونا کے مریضوں کو فی الفور الگ کیا جائے، شادی ہال، مساجد، سکول، کالج کی عمارتوں کو کورنٹین مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے۔