حنا پرویز کے مریم نواز کو ارطغرل سے تشبیہہ دینے پر صارفین کی شدید تنقید

کراچی: مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کو ارطغرل غازی سے تشبیہہ دے ڈالی، اس پر صارفین نے خوب تنقید کی۔

اپنی ٹویٹ میں حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ارطغرل ڈرامہ دیکھ کر مجھے خیال آیا کہ مریم نواز صاحبہ بھی انہی خوبیوں کی مالک ہیں۔ ’’اپنے خدا پر مضبوط ایمان، حوصلہ، بہادری، بدترین حالات میں بھی ہمت نہ ہارنا، اچھے اور برے لوگوں کی پہچان، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا۔‘‘ اُن کی اس ٹویٹ کو صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔