جسمانی درجہ حرارت کو چیک کرنے کیلئے تھرمل ڈرونز کا استعمال شروع
ریاض: سعودی عرب میں لوگوں کے جسمانی درجہ حرارت کو چیک کرنے کیلئے تھرمل ڈرونز کا استعمال شروع ہوگیا۔ سعودی عرب کے علاقہ الباحہ میں کھلی جگہوں، شاہراہوں، بازاروں میں تھرمل ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے، یہ ڈرونز تھرمل کیمروں سے لیس ہیں اور ایک سیکنڈ میں چوبیس افراد کو مانیٹر کرسکتے ہیں۔
اگر کسی کا درجہ حرارت زیادہ ہو تو اسے مارکیٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ القسیم اور مدینہ منورہ کے بعض مقامات پر بھی اسی قسم کے ڈرونز استعمال کیے جا رہے ہیں۔