اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی عہدے سے مستعفی

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے مستعفی ہونے کا کہا تھا۔تفصِلات کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی چیئرمین کو استعفیٰ واٹس ایپ پر بھیج دیا ہے۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز فردوس شمیم نقوی کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی اہم بیٹھک ہوئی، جس میں فردوس شمیم نقوی نے مرکزی قیادت کیجانب سے استعفی طلب کیےجانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس سال سے پارٹی کیساتھ ہوں مجھ سے دوسری مرتبہ استعفی مانگا گیا، پارٹی کیلئے استعفی دے رہا ہوں، اب دوبارہ اس سیٹ پر نہیں آؤں گا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے بطور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی تین ماہ قبل بھی استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو جمع کرایا تھا۔تاہم اب فردوس شمیم نقوی کے بعد سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا جس کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوسکا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔