امریکی ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ
کراچی: امریکی کرنسی پھر چڑھنے لگی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 78 پیسے اضافہ۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 78 پیسے بڑھنے کے بعد 164 روپے 40 پیسے پر پہنچ گئی، دو روز میں ڈالر ایک روپیہ 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔