ملک کے بڑے شہر کراچی میں 29 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

شہر قائد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے مقامی انتظامیہ نے 29 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ڈپٹی کمشنر ضلع کیماڑی اور غربی نے 29 اپریل کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کی وجہ سے عام تعطیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں سے درخواست کی کہ انتخابی اصولوں کی پاسداری کریں تاکہ 29 اپریل کو ضمنی انتخاب کا پر امن طور سے انعقاد ہوسکے۔ضلعی ریٹرننگ افسر ندیم حیدر نے بتایا تھا کہ ’ہر پولنگ اسٹیشنز پر 3 سے 4 رینجرز جوان بھی موجود ہوں گے جبکہ پولیس اور رینجرز امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے گشت کرے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’پولنگ کے روز حلقے میں دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار جبکہ ایک ہزار کے قریب رینجرز کے جوان ڈیوٹی دیں گے۔
یاد رہے کہ ملک کے کسی بھی صوبائی یا قومی اسمبلی کے حلقے میں ضمنی انتخاب ہو تو مقامی انتظامیہ کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے، جس کے تحت اُس ضلع کے سرکاری و نجی ادارے اور تجارتی مراکز بند رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ یاد رہے کہ 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں حلقہ این اے 249 سے تحریک انصاف کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا منتخب ہوئے تھے جنہوں نے مسلم لیگ ن کے نائب صدر شہباز شریف کو شکست دی تھی۔ایک ماہ قبل فیصل واؤڈا نے سینیٹر منتخب ہونے سے قبل اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا، جسے الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے حلقے میں 29 اپریل کو ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کیا تھا،

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔