پاکستان زندہ باد: ملک سے محبت کرنے والوں کو سلام

پاکستان خطے میں جتنا پر امن ملک ہے، اس پر دہشت گردی اتنی ہی مسلط ہے۔ بھارت دنیا کا سب سے فاشسٹ، دہشت گرد مذہبی جنونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے لیکن اقوام عالم اس پر نہ پابندیاں لگاتی ہے نہ ہی پاکستان میں دراندازی، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر ردعمل دیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ہزارہ برادری کے ساتھ بلوچستان میں کئی برسوں سے دہشت گردی ہو رہی ہے۔ مچھ واقعہ نے دل دہلا دیئے ہیں، وزیر اعظم کے بیان میں واضح اشارہ ہے کہ ان واقعات میں بھارت ملوث ہے، لیکن ان کے

بلوچستان میں کان کنوں پر حملہ: مچھ میں 10 ہزارہ کان کنوں کا قتل، دولتِ  اسلامیہ نے ذمہ داری قبول کر لی - BBC News اردو

کارندے جس آزادی سے پاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں، اس کی روک تھام بہت ضروری ہے۔ کلبھوشن یادیو اس کی کھلی مثال ہے۔ جس نے نام بدل کر سفر بھی کئے اور بلوچستان میں دہشت گردی بھی کرائی۔ اس طرح کے بدنما کردار اب بھی ملک بھر میں ہیں۔ اس وقت کراچی اور بڑے شہروں میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ اسی باعث سیکورٹی ادارے متحرک ہیں۔ پاکستان کی افواج، سیکورٹی کے اداروں نے امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جانوں کی قربانیاں دے کر دشمن کا مقابلہ کیا۔ لائن آف کنٹرول پر آئے دن خلاف ورزی ہوتی ہے، بھارت جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاتا ہے۔ ہمارے محافظ جانوں کی قربانیاں دیتے ہیں اور دشمن کا بھاری نقصان کرتے ہیں۔ پاکستان کے سلامتی اداروں پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جتنے مظالم کر رہا ہے۔ ہندوستان کو اقلیتوں کے لئے جس طرح قبرستان بنا رہا ہے، عالمی سطح پر اسکے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس سے یہ تاثر جنم لیتا ہے کہ مسلمانوں کے لئے نظریات اور قانون کا اطلاق کا عمل بھی تعصب کا شکار ہے۔

Imran Khan (@ImranKhanPTI) | Twitter

وزیر اعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیر اور بھارتی جارحیت پر موثر آواز اٹھائی۔ ترکی کا بھی دو ٹوک موقف رہا، کچھ اور اسلامی ممالک نے بھی آواز ملائی، لیکن اقوام متحدہ جس کو کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کرانا تھا، آج بھی خاموش ہے۔ ملک میں بھارتی ایجنٹ موجود ہیں ان کے خلاف ہمارے سیکورٹی ادارے نبرد آزما بھی ہیں، لیکن سیاسی دھما چوکڑی سے بھارت کو تقویت مل رہی ہے، جو ہمارے ملک میں انتشار چاہتا ہے۔ ہماری فوج ہمارا مان ہے۔ جسکے ساتھ عوام شانہ بشانہ ہیں۔مٹھی بھر شرپسند اور ایجنٹ پاکستان کو ڈی اسٹیبالائز نہیں کرسکتے۔ یہ ولیوں کی سرزمین ہے۔ یہاں اللہ اکبر کے نعرے پر مرمٹنے کے لئے ہماری فوج اور عوام ہمہ وقت تیار ہیں۔ ایسی قوم کے خلاف کوئی بھی سازش انشاء اللہ کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ بھارت میں مظالم دیکھ کر وہ لوگ جو قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان بنانے کے فیصلے سے متفق نہیں تھے، آج ان کی بصیرت کو تسلیم کر رہے ہیں۔
ہمیں پاکستان کی قدر کرنی چاہیے، کیوں کہ پاکستان اسلام کا قلعہ بھی ہے اور اقلیتوں کا محافط بھی۔ پاکستان میں کرپشن کے خلاف حکومتی مہم تو چل رہی ہے، لیکن کچھ ادارے اور این جی اوز بھی اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک ادارے جانے کا اتفاق ہوا۔ اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کرپشن فری پاکستان اور افواج پاکستان سے عقیدت ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لئے بہترین کام کر رہی ہے۔ اس کے چیئرمین ابرار احمد صدیقی انتہائی سادہ اور ملنسار انسان ہیں، متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں، ان کا جذبہ دیکھ کر ان پر رشک آتا ہے۔ یہ ادارہ کرپشن اور کرائم کے خلاف متحرک ہے۔ جس نے ایک میگزین بھی جاری کیا۔ فلاحی سرگرمیوں میں بھی یہ فعال ہیں۔ ان کا نعرہ ہے کہ جیوے جیوے پاکستان، پاک فوج زندہ باد۔ محافظ وطن پولیس اور سیکورٹی ادارے زندہ باد، ہر قدم انسانیت کی خدمت کے لئے۔ اس دورے کے موقع پر حاجی علیم الدین کھوکھر، خادم حسین انصاری، حماد الرحمان، چوہدری ارشد مغل، عبداسمیع قادری، انیلہ عزیز، طاہرہ صدیقی، آصف عالم، سہیل صدیقی، مشرف علی، ملک عتیق، صالح محمد، بلال عباسی، سید بلیغ، تنویر خان، میاں، ہارون رشید سید محسن الدین سے ملاقات ہوئی، جو اس آرگنائزیشن کے عہدے دار تھے۔
چیئرمین ابرا احمد صدیقی نے بتایا کہ ان کی آرگنائزیشن ایک مشن لے کر چل رہی ہے۔ جس کا مقصد صحت مند معاشرہ کا قیام، بچوں کی تعلیم، بے روزگاری کے خاتمے، یتیموں، بیواؤں اور غریب مستحقین کی امداد کے علاوہ غریب و نادار بچیوں کی شادیاں کرانے کے علاوہ معاشرے سے کرائم اور کرپشن کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنا ہے۔ صحافت، سرکاری اداروں میں کرپشن، کراچی کے لینڈ گریبرز اور معاشرتی برائیوں کے خلاف متحرک ہیں۔ ہمارا سب سے اہم مقصد ملک کی سلامتی، ملک دشمنوں سے کھلی جنگ ہے۔ اللہ تعالی کی خشنودی کے لئے بھی کام بے لوث طریقے سے کررہے ہیں۔
قرآن پاک میں بھی اللہ فرماتا ہے کہ تم میں سے ایسے لوگ ضرور ہونے چاہیے، جو نیکی کی طرف بلائیں بھلائی کا حکم دیں اور برائی سے روکیں، اسی طرح (ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے اور ایک انسان کو بچانا تمام انسانیت کو بچانا ہے)۔
مچھ واقعہ پر ابرار احمد صدیقی افسردہ تھے۔ ملک کے لئے اس طرح کی سوچ پر مبنی تمام آرگنائزیشن قابل تعریف ہیں۔
ان آرگنائزیشن سیکڑوں بچیوں کی شادیاں، مفت تعلیم کی فراہمی اور حالیہ کورونا کی لہروں میں کھانا اور اجناس تقسیم کر چکی ہے۔ مفت تعلیم بچوں کو دی جا رہی ہے۔ افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یک جہتی شان دار کام ہے، جو ابرار صدیقی اور ان کی ٹیم سر انجام دے رہی ہے۔ یہ ملک ہمارا ہے ہمیں اسی جزبے سے سرشار افراد کی ضرورت ہے۔ اس کی سلامتی پورے عالم اسلام کی سلامتی ہے۔ پاکستان زندہ باد اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ ہمارے ملک کی طرف میلی نگاہ سے دیکھنے والا نشان عبرت بن جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رضوان احمد فکری
rizwanahmedfikr1@gmail.com

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔