کورونا مریضوں کو فائزر ویکسین لگانے سے روک دیا گیا
وزارت صحت نے کورونا ویکسین فائزر کے حوالے سے گائیڈلائنز جاری کر دیں ، کورونا مریضوں کو فائزر ویکسین لگانے سے روک دیا گیا، بخار میں مبتلا افراد کو فائزر ویکسین نہ لگائی جائے ، شدید الرجی کا شکار افراد کو بھی فائزر مت لگائیں، عازمین حج، سٹڈی اور ورک ویزہ کے حامل افراد کو بھی فائزر ویکیسن لگائی جائے گی
۔وزارت صحت نے کورونا ویکسین فائزر کے حوالے سے گائیڈلائنز جاری کر دی ہیں۔ فائزرز ویکسین 18 سال اور زائد عمر کے افراد کو لگائی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری گائیڈلائنز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں فائزر ویکسین کی محدود مقدار ہی دستیاب ہے ، اس لیے عازمین حج ، سٹڈی اور ورک ویزہ کے حامل افراد کو بھی فائزر ویکیسن لگائی جائے گی ، ویکسین حاملہ اور دودھ پلانے والی ماوں کو بھی لگائی جاسکتی ہے ،
امراض جگر اور دائمی پیپاٹائٹس کے مریض بھی فائزر لگوا سکتے ہیں ، ٹرانسپلانٹ کے منتظر افراد کو دو ہفتے قبل فائزر لگائی جاسکتی ہے ، جب کہ ٹرانسپورٹ کروانے کے ایک ماہ بعد مریض ویکسین لگوا سکتے ہیں۔کورونا کے مریضوں کو بھی فائزر ویکسین نہ لگائی جائے۔ شدید الرجی کا شکار افراد کو بھی فائزر مت لگائی جائے۔فائزر ویکسین کو روشنی سے بچایا جائے۔ فائزرز ویکسین تیاری کے بعد چھ گھنٹے روم ٹمپریچر پر رکھی جاسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین کی مزید 10 لاکھ خوراک پاکستان پہنچ گئیں۔