لڑکی لڑکے پر تشدد کرنے والا بااثر ملزم گرفتار

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے تشدد کرنے والے بااثر ملزم عثمان مرزا کو گرفتار کرلیا۔
عثمان مرزا نے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا، لوگوں نے روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے نوجوان لڑکے لڑکی کو مغلظات بکیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بااثر شخص لڑکے اور لڑکی کو ہراساں کررہا ہے، ان پر تشدد کررہا ہے اور مغلظات بھی بک رہا ہے۔
ملزم کی اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے پرانی ویڈیوز بھی منظرعام پر آگئی ہیں، ایک ویڈیو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے۔
لڑکے لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مرکزی ملزم عثمان مرزا کو گرفتار کرلیا تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ یہ واقعہ کب پیش آیا۔


اسلام آباد پولیس نے اس بات کی تحقیقات شروع کردی ہیں کہ گرفتار ملزم عثمان مرزا کون ہے؟ کیا کرتا ہے؟ اور کس تعلق پر اتنا اکڑتا ہے؟ ساتھ ہی متاثرہ لڑکے لڑکی سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔