میرے استفعے سے اگر جانیں واپس آ جائیں تو استفعیٰ دینے کے لیے تیار ہوں،وزیر ریلوے

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ماضی کا بیان درست تھا، میرے استفعے سے اگر جانیں واپس آ جائیں تو میں استفعیٰ دینے کے لیے تیار ہوں۔گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزیدکہا کہ آپ دیکھیں گے کہ اس حادثے کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی،دہڑکی ٹرین حادثہ ایک المیہ ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ضروری مشینری ،آلات سے پھنسے مسافروں کے ریسکیو کا عمل پایہ تکمیل میں ہے، ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی ،سزادینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ان حادثوں کی سزا انسانی جانوں کا نعم البدل ہے؟ سکھر ڈویژن میں ٹریک کمزور ہے، لیکن جہاں حادثہ ہوا یہاں ٹریک بہتر تھا، اب دیکھنا یہ ہے اس حادثے میں کس کی غلطی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔