سوشانت سنگھ کی آخری فلم کے ٹریلر نے ریکارڈ توڑ دیے

بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارا کے ٹریلر نے دھوم مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق خودکشی کرنے والے سوشانت سنگھ کی فلم کے ٹریلر نے اوینجرز اینڈگیم کے ٹریلر ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دو روز قبل سشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا، یہ معروف ناول انگریزی ناول ’دی فالٹ ان آور اسٹارز‘ پر مبنی ہے۔ یاد رہے کہ اس ناول پر ہالی وڈ کی فلم بھی بن چکی ہے۔ فلم میں سوشانت کے ساتھ سنجنا سنگھانیا ڈیبیو کر رہی ہیں۔

اس ٹریلیز کو یوٹیوب پرصرف 24 گھنٹوں میں 54 لاکھ لائکس ملے جب کہ اوینجرز اینڈگیم کے ٹریلرکو اتنے ہی وقت میں 22 لاکھ لائیکس ملے تھے۔
واضح رہے کہ 14 جون کو 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی تھی

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔