سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا
سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ عدالت نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے 28 جون کو ٹک ٹاک معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی اے حکام نے عدالت کو یقین دہائی کرائی کہ شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کردیں گے۔ہائیکورٹ نے کہا کہ پی ٹی اے شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کرے۔ سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 5 جولائی کے لیے ملتوی کردی۔خیال رہے کہ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی پہلے ٹاک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی۔