ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس، زرداری پر ویڈیو لنک سے فرد جرم عائد ہوگی
اسلام آباد: ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے زرداری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز میں ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت کی، آصف علی زرداری ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ اُن کی جانب سے اُن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کورونا اور بیماریوں کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔
احتساب عدالت نے آصف علی زرداری سمیت 14 ملزمان 4 اگست کو طلب کرلیے۔ عدالت نے زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب کو ویڈیو لنک انتظام کرنے کا حکم دے دیا۔